پاکستان

پولیس کا مقصد حلیم عادل شیخ کو سلاخوں کے پیچھے رکھنا ہے، سندھ ہائیکورٹ

عام آدمی کرمنل جسٹس سسٹم پریقین رکھتا ہے، پولیس کو ایک آزاد ادارہ بنائیں تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال کیا جاسکے، عدالت
|

سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کا مقصد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو زیادہ سے زیادہ سلاخوں کے پیچھے رکھناہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق رہنما پی ٹی آئی کے بیٹے کی جانب سے والدکی بار بارگرفتاری پر دائر درخواست میں فیصلہ سنادیا۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ حلیم عادل شیخ ضمانت کراتے ہیں، سندھ پولیس دوبارہ گرفتار کرلیتی ہے، حلیم عادل شیخ پاکستانی شہری ہیں اور ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو جس طرح گرفتار کیا، دوبارہ گرفتار کرنا غیر معمولی ہے، سندھ پولیس کامقصد حلیم عادل شیخ زیادہ سے زیادہ سلاخوں کے پیچھے رکھنا ہے، مزید کہا کہ سندھ پولیس کا یہ طرز عمل عام آدمی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ سندھ پولیس کویاد رکھنا چاہیےکہ ایک عام آدمی کرمنل جسٹس سسٹم پریقین رکھتا ہے، پولیس کو ایک آزاد ادارہ بنائیں تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال کیا جاسکے۔

لاپتا افراد کا مسئلہ سنجیدہ ہے، مل کر حل نکالنا ہوگا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سڈنی ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، صائم ایوب ڈیبیو کریں گے

عمر ڈار بازیابی کیس: آئی جی پنجاب کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت