پاکستان

شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما کی اپیلوں پر بطور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل سماعت کی۔

الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی کے امیدوار ایڈووکیٹ شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر بطور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل سماعت کی۔

پی ٹی آئی امیدوار و درخواست گزار شعیب شاہین ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا آپ نے 65 ہزار روپے کیوں جمع نہیں کروائے، پہلے یہ بتائیں؟

شعیب شاہین نے جواب دیا اس کی ذمہ داری مالک پر نہیں ہوتی، جب ریکارڈ ٹرانسفر ہوگا تو پیسے ٹرانسفر ہوں گے مگر یہ بھی ریکارڈ میں غلط لکھا ہے کہ پیسے جمع نہیں ہوئے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی نہیں آیا، ان کو موجود ہونا چاہیے تھا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے اسلام آباد کے حلقہ این اے چھیالیس، سینتالیس اور اڑتالیس سے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔

نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی

آسٹریلوی وزیراعظم کی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی تعریف

پاکستان کی نیہا ککڑ بلانے پر برا نہیں لگے گا، نمرہ مہرہ