پاکستان

ویکسین فراہمی پر تعینات خواتین کو الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ

آئندہ ہفتے 55 خواتین ویکسی نیٹرز کو بائیک، مخصوص یونیفارم کے علاوہ ٹریننگ بھی دی جائے گی، محکمہ صحت سندھ

حکومت سندھ نے صوبے میں ویکسی فراہمی پر مامور خواتین کو اپنی خدمات مہیا کرنے کے لیے الیکٹرک بائیک دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے خواتین کو بائیک چلانے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 55 خواتین ویکسی نیٹرز کو بائیک فراہم کی جائیں گی، خواتین ویکسی نیٹرز فکسڈ پوائنٹ اور دیگر مقامات پربھی ویکسین لگائیں گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ان بائیکس کے ذریعے خواتین ویکسی نیٹرز کو سینٹر تک پہنچنے میں سہولت میسر آئے گی۔

اس کے علاوہ خواتین ویکسی نیٹرز کو مخصوص یونیفارم بھی فراہم کیا جائے گا، خواتین کو بائیک چلانے کی ٹریننگ دو تین روز میں خواتین ٹرینر ہی دیں گی۔

بیان کے مطابق خواتین ویکسینیٹرز میں الیکٹرک بائیک آئندہ ہفتے تقسیم کی جائیں گی۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 297 پوائنٹس اضافہ

برطانیہ سے غائب ہونے والے فن پارے لاہور کے کباڑیے کی دکان سے کیسے ملے؟

پاک-آسٹریلیا آخری ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ