پاکستان

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو گرفتار

گلشن اقبال، مشرف کالونی موڑ، قائد آباد اور بوٹ بیسن پولیس نے بھی رات گئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ڈاکوؤں کا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کراچی میں رات گئے گلشن اقبال پولیس کا ڈسکو بیکری کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا۔

دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکےجناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم نقیب اللہ سے ایک پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

موچکو کے علاقے مشرف کالونی موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں دھرلیا گیا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قائد آباد پولیس اور بوٹ بیسن پولیس نے بھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے لُوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دہشتگرد حملوں میں 82 فیصد اموات کی ذمہ دار کالعدم ٹی ٹی پی، داعش، بی ایل اے قرار

عامر خان کی بیٹی ارا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری، مزید 128 فلسطینی شہید