پاکستان

ساہیوال: ڈاکو گھر سے 11 تولہ طلائی زیورات، 5 لاکھ نقدی لے اڑے

تحصیل چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں واقع گھر میں ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر ڈکیتی کی، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں ڈاکوگھر سے 11 تولہ طلائی زیورات اور 5 لاکھ نقدی لے اڑے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں کے رہائشی ساجد جٹ نامی شخص کے گھر ڈاکو داخل ہوئے۔

اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر میں موجود 11 تولہ طلائی زیورات اور 5 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

دہشتگرد حملوں میں 82 فیصد اموات کی ذمہ دار کالعدم ٹی ٹی پی، داعش، بی ایل اے قرار

عامر خان کی بیٹی ارا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

امریکا کی ایران دھماکوں میں ملوث ہونے کی خبروں کی تردید