دنیا

روس-یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا تہلکہ خیز انکشاف

یوکرینی افواج کے ہاتھوں میں بھارتی ساختہ اسلحے کی موجودگی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد جنگ میں غیرجانبداری کا بھارتی مؤقف جھوٹا ثابت ہوگیا۔

روس اور یوکرین کی جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں میں بھارتی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا ہے۔

مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آ گئیں۔

آئن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں میں بھارتی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا ہے، ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد روس یوکرائن جنگ میں غیرجانبداری کا بھارتی مؤقف جھوٹا ثابت ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوکرین سے ملنے والے مخصوص اسلحے کی تیاری بھارت میں ہوتی ہے، بھارت اس سے قبل بھارت یہ اسلحہ آرمینیا کو بھی فروخت کر چکا ہے۔

عامر خان کی بیٹی ارا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

سڈنی ٹیسٹ: بارش کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم، صرف 46 اوور ہوسکے

گزشتہ 6 ماہ میں خوراک کی برآمدات میں 64 فیصد اضافہ ریکارڈ