کاروبار

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اس اضافے سے اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 8 ارب 22 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 13 ارب 22 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اس اضافے سے اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 8 ارب 22 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

دیگر بینکوں کے پاس غیر ملکی ذخائر کی مالیت 4 ارب 99 کروڑ ڈالر ہے۔