پاکستان

کراچی: 20 روز سے لاپتا بچے کی لاش گٹر سے مل گئی

بچہ کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر کھلے گٹر میں گِرا، مہران ٹاؤن کچی آبادی ہے، اکثر گٹر کھلے ہوئے ہیں، پولیس کا شبہ

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں 20 روز قبل لاپتا ہونے والے 4 سالہ بچے کی لاش گٹر سے مل گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق بچے کے لاپتا ہونےکا مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج تھا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر کھلے گٹر میں گرا، مہران ٹاؤن کچی آبادی ہے، اکثر گٹر کھلے ہوئے ہیں۔

بچے کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

عمران خان کے کُل اثاثے 30 کروڑ روپے سے زائد، مریم نواز ارب پتی ہونے کے قریب

سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا

اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری، مزید 162 فلسطینی شہید