پاکستان

حافظ آباد: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

نواحی گاؤں رامکے چٹھہ میں مکان کی چھت خستہ حال ہونے کے باعث گری، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

حافظ آباد کے نواحی گاؤں رامکے چٹھہ میں مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبے تلے دب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کی لاشیں جبکہ 4 کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ آصف، 35 سالہ شازیہ، 14 سالہ ایمان فاطمہ اور 5 سالہ ذلیخہ شامل ہیں۔

عمران خان کے کُل اثاثے 30 کروڑ روپے سے زائد، مریم نواز ارب پتی ہونے کے قریب

ہم نے ٹیسٹ میچ کے دوران جیت کے کئی مواقع ضائع کیے، شان مسعود

اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری، مزید 162 فلسطینی شہید