پاکستان

مولانا فضل الرحمٰن دورہ افغانستان کیلئے آج کابل روانہ ہوں گے

دورہ کابل کے دوران پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال اور افغان حکام سے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی (ف)

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن آج دورہ افغانستان کے لیے کابل روانہ ہوں گے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دورہ کابل کے دوران پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال اور افغان حکام سے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ انہیں دورہ افغانستان کے لیے حکومتِ پاکستان کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کا معاملہ افغان حکومت کے سامنے اٹھانے کے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہاں اس بات کا امکان ہے، ہم اپنے تعلقات کو خیر سگالی کے لیے استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے دورے کی دعوت دی ہے۔

کرم میں مسافر بس پر فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بولی وڈ میں فلم کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ فواد خان کے انٹرویو کی کلپ وائرل

حماس کے اہم کمانڈر فضائی حملے میں مارے گئے، اسرائیل کا دعویٰ