پاکستان

بلوچستان: 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز، 25 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی

گزشتہ سال 5 صوبائی اضلاع کے ماحول میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، کوآرڈینیٹر پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان

بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو کی مہم کا آغاز کل سے ہوگا جس کے دوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔

کوآرڈینیٹر پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان سید زاہد شاہ نے بتایا کہ بلوچستان میں گزشتہ ڈھائی سال سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال صوبے کے پانچ اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کی دوبارہ موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان بھر میں انسداد پولیو کا آغاز کیا جارہا ہے۔

سید زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 25 لاکھ 96ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کوآرڈینیٹر پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان نے مزید کہا کہ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

انھوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ والدین پولیو ویکسین کے ساتھ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروائیں۔

مولانا فضل الرحمٰن دورہ افغانستان کیلئے آج کابل روانہ ہوں گے

پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، کیچ ڈراپ ٹیم کیلئے مہنگے ثابت ہوئے، محمد حفیظ

بلاک بسٹر ڈراما ’ہمسفر‘ کو 2 بار منع کرچکا تھا، فواد خان کا تقریباً 10 سال بعد انکشاف