پاکستان

ساہیوال: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، پانی کی ملاوٹ اور غذائیت کی کمی پائی جانے پر دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔

ساہیوال پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے دودھ بردار گاڑیوں سے 5 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تحویل میں لےکر تلف کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ساہیوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

دورانِ ٹیسٹ دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور غذائیت کی کمی پائی جانے پر 5 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھاکہ شہروں میں سپلائی کیا جانے والا دودھ روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جارہا ہے۔

باجوڑ: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار جاں بحق، 27 زخمی

5 بار ناک کی سرجری کروا چکی ہوں، مائرہ خان کا انکشاف

بنگلہ دیش عام انتخابات: کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن بھاری اکثریت سے کامیاب