پاکستان

کراچی کے سِوا سندھ بھر میں اسکولز صبح 9 بجے شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکولز صبح 9 بجے لگیں گے جبکہ کراچی کے اسکول صبح ساڑھے 8 بجے شروع کیے جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ

کراچی کے سِوا سندھ بھر کے اسکولز صبح 9 بجے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے کا نوٹیفیکیش جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نگران وزیرِ تعلیم سندھ رعنا حسین کی ہدایت پراسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکولز صبح 9 بجے لگیں گے جبکہ کراچی کے اسکول صبح ساڑھے 8 بجے شروع کیے جائیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کے اوقات کار کی تبدیلی کے فیصلے کا اطلاق 31 جنوری 2024 تک رہے گا۔

باجوڑ: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار جاں بحق، 27 زخمی

محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

بنگلا دیش عام انتخابات: شکیب الحسن کی مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل