پاکستان

پنجاب: ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون، 5 ملزمان گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے گوجرانوالہ اور گجرات میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ دوران کارروائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک بھجواتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے جو کیا، بھگت رہے ہیں، انہیں توبہ کرنی چاہیے، بلاول بھٹو

کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

کراچی کے سِوا سندھ بھر میں اسکولز صبح 9 بجے شروع کرنے کا فیصلہ