پاکستان

بہاولپور: مسافر بس خشک نہر میں جا گری، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس ہیڈ نوشہرہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

بہاولپور میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے خشک نہر میں جا گری، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق حادثہ بہاولپور کے نواحی علاقے ہیڈ نوشہرہ کے قریب پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا۔

مسافر بس اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی مسافروں کا تعلق گلگت بلتستان، ایبٹ آباد، راولپنڈی اور کراچی سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

سپریم کورٹ نے 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کردی

ہانیہ عامر کی بھارتی گانے’بجلی بجلی’ پر ڈانس ویڈیو وائرل

غزہ: الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، مزید 249 فلسطینی شہید