پاکستان

کراچی: اسپارکو روڈ کے قریب فائرنگ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول سے لوٹ مار بھی نہیں کی گئی، پولیس

کراچی کے علاقے موسمیات میں اسپارکو روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت یٰسین کے نام سے ہوئی ہے جو رکشہ ڈرائیور تھا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول سے لوٹ مار بھی نہیں کی گئی۔

بہاولپور: مسافر بس خشک نہر میں جا گری، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ہانیہ عامر کی بھارتی گانے’بجلی بجلی’ پر ڈانس ویڈیو وائرل

امریکا: جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطینیوں کے حق میں نعرے