دنیا

بھارت میں ہاتھیوں کے جھنڈ کا اسکول پر حملہ، عمارت تباہ

سرکاری حکام جائے وقوع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم اس حملے میں اسکول میں موجود کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سرکاری اسکول پر ہاتھیوں کے جھنڈ نے حملہ کرتے ہوئے اس کی عمارت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہاتھیوں کے جھنڈ نے اسکول کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا، حملے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں اکھڑے ہوئے درخت دیکھے جاسکتے ہیں۔

سرکاری حکام جائے وقوع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں اسکول میں موجود کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

نواز شریف بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، خرم دستگیر

کراچی: بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں میں کورونا ’جے این ون‘ ویرینٹ کی تصدیق

پاک-سعودیہ دفاعی تعاون کا تیسرا اجلاس، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال