کاروبار

محکمہ ریلوے کا مسافر ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹر کو دینے پر غور

16 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے پر غور کیا جارہا ہے، ٹیکنیکل پروپوزل اور بولیاں 30 جنوری تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، ذرائع

محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے پر غور شروع کر دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو کمرشل منیجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کے لیے پروپوزل طلب کر لیا گیا ہے۔

ریلوے کے پیپرا قوانین 2024 کے تحت مسافر ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے 16 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

ٹیکنیکل پروپوزل اور بولیاں 30 جنوری صبح 11 بجے تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا

بھارت میں گیند سر پر لگنے سے کرکٹر چل بسا

بابر اعظم کی تنزلی، آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی