پاکستان

خیبر پختونخوا: شمالی وزیرستان سے گیس کے ذخائر دریافت

وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت کی گئی، اس دریافت سے ملک میں گیس کے ذخائر میں بہتری آئے گی، اعلامیہ

ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان سے گیس دریافت کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت کی گئی، شیوا 2 کنویں سے تقریبا 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی ، کنویں کی کھدائی 4 ہزار 577 میٹر تک ہوئی تھی، نئی دریافت سے ملک میں گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔

پشاور: فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف

پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا، دفتر خارجہ

سائفر کیس ان کیمرا ٹرائل کا حکم امتناع واپس، 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی کالعدم