کھیل

بابراعظم کو آسٹریلیا کی بِگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش

بابراعظم کا کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار، رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

‏کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمند ہے، کرکٹ وکٹوریہ نے بابراعظم کو آسٹریلیا کی بگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کی میلبرن میں بابراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔

کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان بابر اعظم کو طویل طرز کے لیے کنٹریکٹ دینے کا خواہشمند ہیں۔

ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی گئی، جس کے بعد بابراعظم نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آج بھی آکلینڈ میں پریکٹس سیشن

بابر، رضوان بہترین اوپننگ جوڑی مگر دیگر کو بھی آزمانا چاہیے، شاہین آفریدی

بابر ورلڈ کلاس کرکٹر ہے، ہم جانتے ہیں وہ بہت بڑا خطرہ ہے، کین ولیمسن