پاکستان

کراچی: راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

متاثرہ خاتون نے پولیس سے تاحال رابطہ نہیں کیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے ملزم کی شناخت کی کوشش جاری ہے، پولیس

نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سرسید تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے پولیس سے تاحال رابطہ نہیں کیا، علاقے میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے ملزم کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار شہری کی نمبر پلیٹ بھی واضح نہیں ہے، پولیس نے جلد ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

صائم ایوب کی ’نو لک شاٹ‘ کی دھوم، شائقین کے دل جیت لیے

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 150 فلسطینی شہید