پاکستان

کراچی 313 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چین کا ووہان دوسرے، بھارت کا کولکتہ تیسرے، بنگلہ دیش کا ڈھاکا چوتھے اور لاہور نویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی حب کراچی 313 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آج دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چین کا ووہان دوسرا آلودہ ترین شہر ہے، جس کا اے کیو آئی 190 ہے، جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارتی شہر کولکتہ 188 اے کیو آئی کے ساتھ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا کا اے کیو آئی 187 ہے، جس کے بعد یہ چوتھا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔

اسی طرح بھارتی شہر دہلی 178 اےکیو آئی کے ساتھ پانچویں اور پاکستان کا شہر لاہور 170 اےکیوآئی کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں نویں نمبر پر ہے۔

سوات: کالام روڈ پر گاڑی کھائی میں جا گری، 2 سیاح زخمی

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز، اوکاڑہ میں جلسے کی تیاریاں مکمل

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی