پاکستان

پشاور: سلنڈر دکان میں دھماکے سے 20 افراد زخمی

زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جبکہ تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو حکام

پشاور کے علاقے کبوتر چوک میں سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکے سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز نے ریسکیو 1122 کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا کبوتر چوک میں واقع سلنڈر کی دکان میں ہوا۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جبکہ تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔