دنیا

امریکا میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ملک کے 50 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں، اوریگن میں 90 ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں، گزشتہ 3 روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی۔

امریکا کی بیشتر ریاستوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ۔ مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مونٹانا، اوریگن اور یوٹاہ سمیت امریکا کے شمالی مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 سے 40 ڈگری کم ہوگیا ہے جس کے سبب امریکا کے 50 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنیوالی ریاست اوریگن میں نوے ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں۔

گزشتہ 3 روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

مجھ میں ہر طرح کے جذبات کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے ہیں، سجل علی

پیرس اولمپکس 2024 ہاکی کوالیفائرز، پہلے میچ میں پاکستان کو شکست