پاکستان

اسلام آباد: پُرامن انتخابات کیلئے ’تھری لیئر سیکیورٹی پلان‘ پر عملدرآمد شروع

تمام پولنگ اسٹیشنز کو اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، رینجرز اور ایف سی جوانوں سے مدد لی جائے گی، پاک فوج آن کال ہوگی۔

اسلام آباد میں پرامن انتخابات کے لیے وفاقی پولیس نے تھری لیئر سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شہر اقتدار میں 150 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، 450 سے زائد عمارتوں کو پولنگ اسٹینشز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کے سیکیورٹی پلان کے تحت اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، 995 پولنگ اسٹیشن حصار میں رہیں گے۔

نیلور، چراہ، تمیر اور کرپا کے پولنگ اسٹیشنز کو کیٹیگری ’اے‘ میں شامل کیا جائے گا، گزشتہ انتخابات میں پر امن رہنے والے دیہی علاقوں کو کیٹیگری ’بی‘ میں شامل کیا جائے گا، گزشتہ انتخابات میں پُرامن رہنے والے شہری علاقوں کو کیٹیگری ’سی‘ میں شامل کیا جائے گا۔

رینجرز اور ایف سی جوانوں سے مدد لی جائے گی جبکہ پاک فوج آن کال ہوگی، اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر حساس پولنگ اسیٹشنز پر ایف سی تعینات کی جائے گی، فورسز کی تعیناتی کی حتمی منظوری وزارت داخلہ سے لی جائے گی۔

عمران خان 9 مئی کی پُرتشدد کارروائیوں کے باعث جیل میں ہیں، نگران وزیراعظم

بھارت: طیارے کے بیت الخلا میں مسافر ایک گھنٹے تک پھنسا رہا

اسرائیل کی خان یونس میں بمباری، 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینی شہید