پاکستان

دہشت گرد جہاں بھی دراندازی کریں گے، بھرپور جواب ملے گا، جان اچکزئی

یقین رکھیں دہشت گردوں کوکچل دیاجائے گا، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی دراندازی کریں گے، انہیں بھرپور جواب ملےگا۔

ڈان نیوز کے مطا بق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جوابی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یقین رکھیں دہشت گردوں کوکچل دیاجائے گا۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

اس سے 2 روز قبل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔

پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں حملے کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب بھی کیا تھا۔

بعدازاں گزشتہ روز پاکستان نے ایران سے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کردیا، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام اعلیٰ سطحی تبادلوں کو معطل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا، شیری رحمٰن

فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب، پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار