پاکستان

پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، شمشاد اختر

مقامی وسائل کو متحرک بنانے کے لیے مستحکم کیپیٹل مارکیٹ ضروری ہے، معیشت کی بہتری، استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، نگران وزیرخزانہ

نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شمشاد اختر نے آئی پی او سمٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ کے شرکا نے ملک میں تجارت کےحوالے سے بہتر تجاویز دیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، پاکستان کےمعاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

شمشاد اختر نے کہا کہ مقامی وسائل کو متحرک بنانے کے لیے مستحکم کیپیٹل مارکیٹ ضروری ہے، کیپیٹل مارکیٹ غیرملکی سرمایہ کاری لانےمیں بھی اہم عوامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کیہ مارکیٹ کی ترقی کے لیے اسٹاک ایکسچینج کےاقدامات نتیجہ خیز ہیں۔

9 مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پرسماعت 24 جنوری تک ملتوی

کیا لڑکی کے لیے کینو نہ چھیلنے والا لڑکا اچھا بوائے فرینڈ نہیں ہوتا؟

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ تھم سکا، الشفا ہسپتال و دیگر علاقوں پر راکٹ حملے