دنیا

چین: لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

لینڈ سلائیڈنگ سے 18 گھرانوں کے کم از کم 47 افراد لاپتا ہیں، جبکہ دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں، چینی میڈیا

چین کے صوبہ یوننان میں آج (22 جنوری کی) صبح لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری میڈیا چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے 18 گھرانوں کے کم از کم 47 افراد لاپتا ہیں، جبکہ دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 51 منٹ کے قریب جنوب مغربی شہر ژاؤٹونگ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقے میں قائم دو دیہاتی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اس وقت ہوئی جب گاؤں کے لوگ اپنےے گھروں میں سو رہے ہیں۔

فائر فائٹرز ہلکی برف میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے کوششیں کررہے ہیں تاہم ابھی تک لینڈ سلائیڈنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے تقریباً 1000 امدادی کارکنوں اور تقریباً 200 امدادی گاڑیاں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے۔

500 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔