پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کی امریکی سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

امریکی حکومت تعلیم، صحت اور مختلف شعبوں میں حکومت سندھ کی مدد کررہی ہے، جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کی ڈونلڈ بلوم سے گفتگو

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ ) مقبول باقر سے امریکی سفیرڈونلڈبلوم نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ اور سیکریٹری انویسٹمنٹ بھی موجودتھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور امریکی سفیر نے معیشت کی بہتری کے حوالے سے حکومت کے کیے گئے اقدامات اورصوبے میں بنائے گئے 200 اسکولوں پربھی بات چیت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت تعلیم، صحت اور مختلف شعبوں میں سندھ حکومت کی مددکررہی ہے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

’لوگوں کو میری چوائس کا پتا ہے‘، شعیب کیساتھ شادی کی افواہوں پر عائشہ عمر کی ویڈیو وائرل

شعیب ملک کا اہم سنگ میل، ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے

انتخابی مہم میں مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا رجحان