پاکستان

پشاور: موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے سبب ڈیڑھ ارب روپے کے نقصان کا خدشہ

مارکیٹ میں 60 سے زائد دکانیں اور 50 سے زائد گودام تھے، ایک دکان میں کم از کم ایک کروڑ روپے کا سامان تھا، مالک

پشاور کے علاقے صدر میں قائم موبائل فون مارکیٹ میں آتشزدگی کے سبب ڈیڑھ ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق موبائل مارکیٹ میں گزشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، حکام نے ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا۔

رات گئے لگنے والی آگ پر 13 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

موبائل مارکیٹ کے مالک نے بتایا کہ مارکیٹ میں 60 سے زائد دکانیں اور 50 سے زائد گودام تھے جبکہ 15 سے زائد کبینز بھی قائم کیے گئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دکان میں کم از کم ایک کروڑ روپے کا سامان تھا، مجموعی طور پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان ہوا۔

سیکیورٹی خدشات پر اسلام آباد کی 4 بڑی یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت کیلئے بند

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ مکمل، آج وطن واپس پہنچے گی

چین: لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا