پاکستان

جو لوگ پی ٹی آئی سے نکل آئے وہ خوش قسمت ہیں، احسن اقبال

2013 میں جب ہمیں ملک ملا تب بجلی نہیں تھی ، دہشت گردی تھی، ہم نے دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری کو شکست دی، رہنما مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور این اے 75 کے امیدوار احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکل آئے وہ خوش قسمت ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق نتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیرنی بی بی کے جو شکار ہیں وہ ہی پی ٹی آئی کے ساتھ ہں، نہ وہ سن سکتے ہیں نہ سمجھ سکتے ہیں، وہ روبوٹ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تاریخ میں ایسے یاد رکھا جائے گا کہ انہوں نے نوجوانوں کو سکھایا کہ کس طرح لوگوں کی پگڑیاں اچھالنی ہیں۔

ان کا دعوی تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو بچائے گئی، الیکشن جیتنے کے بعد ان کی جماعت ملک میں بجلی سستی کردے گی، غریب کے لیے روٹی سستی کردیں گے تاکہ خوشحالی آئے ۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 2013 میں جب ہمیں ملک ملا تب بجلی نہیں تھی ، دہشت گردی تھی، ہم نے دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری کو شکست دی تھی۔

پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں 118 فیصد اضافہ ریکارڈ

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

آرمی چیف سے چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون و دفاعی امور پر بات چیت