دنیا

امریکا: گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے ہلاک

آتشزدگی کا افسوسناک وقعہ امریکی ریاست انڈیانا کے شہر ساؤتھ بینڈ میں پیش آیا جہاں شعلوں کی زد میں آکر فائر فائٹر سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

امریکا کے ایک گھر میں آگ لگنے سے پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا افسوسناک وقعہ امریکی ریاست انڈیانا کے شہر ساؤتھ بینڈ میں پیش آیا جہاں شعلوں کی زد میں آکر فائر فائٹر سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ابتدائی طور پر آگ گھر کی پہلی منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دوسری منزل پر موجود بچے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔

آگل کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز جائے وقوع کی جانب سے روانہ ہوئے اور آگ پر قابو پایا، آگ لگنے کہ وجہ معلوم کرنے کےلیے تفتیش کی جارہی ہے ۔

قاسم سوری کیخلاف کیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے، چیف جسٹس

پاک-نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز: ’پاکستان نے مسلسل سب سے زیادہ میچز ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کردیا‘

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری، مزید 200 فلسطینی شہید