دنیا

برطانیہ کو ایشا کے بعد جوسلین طوفان کا سامنا، تیز ہواؤں، موسلا دھار بارشوں کی وارننگ

برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ایشا کے دوران طوفان کے باعث شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانیہ کو ایشا کے بعد جوسلین طوفان کا سامنا ہے جس کے دوران مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کی وارننگ جاری کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ایشا نے تباہی مچا دی جس کے دوران طوفان کے باعث شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، اس دوران مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

اس کے بعد اب محکمہ موسمیات نے جوسلین طوفان کے پیش نظر برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کی وارننگ جاری کردی ہے۔

جو بائیڈن کی انتخابی مہم کی تقریر کے دوران غزہ کے حق میں نعرے

بھارتی ویزے میں تاخیر کے باعث انگلش کرکٹر شعیب بشیر پہلے ٹیسٹ سے باہر

اوپن ہائیمر 13، بار بی 8 آسکر نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب