پاکستان

آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے، بلاول بھٹو

یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں، ملک میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں وہی رہتی ہیں، سابق وزیر خارجہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے۔

برطانوی میڈیا ’رائٹرز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں، ملک میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں وہی رہتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ آج ملک بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو بھی فیصلے کیے جائیں گے ان کے اثرات نوجوانوں پر پڑیں گے، میرا خیال ہے کہ یہ فیصلے ہمیں لینے چاہیے۔

انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معمول کی سیاست پر وقت برباد نہیں کیا جاسکتا، میں پرانی سیاست کی روایت توڑ کر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کروں گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس مفت بجلی فراہم کرنےکا ٹھوس منصوبہ موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عارضی چیئرمین شاہ خاور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

عمران خان، فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی

مسلم لیگ (ن) ملک میں صوبائیت کے شعلے بھڑکا رہی ہے، پلوشہ خان