پاکستان

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

موٹر ویز کو عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا جاتا ہے، عوام دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، موٹر وے پولیس

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی صورتحال برقرار ہے جب کہ موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے موٹرویز ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم ٹو لاہور سے فاروق آباد، موٹروے ایم تھری، ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بند کر دی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے۔

موٹر وے پولیس نے کہا کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، عوام دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

پشاور زلمی کا پی ایس ایل 9 کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار

کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہوں، ٹی وی میزبان سوہا افضل

پنجاب میں نمونیا سے خطرناک صورتحال، مزید 13 بچے جان کی بازی ہار گئے