پاکستان

شیخوپورہ: کلہاڑی کے وار سے 3 خواتین اور بچے سمیت 5 افراد قتل

نامعلوم افراد نے اُس وقت حملہ کیا جب تمام افراد سو رہے تھے، مقتولین فیصل آباد سے مزدوری کے لیے شیخوپورہ آئے تھے۔

شیخوپورہ کے علاقے جھبراں منڈی میں ڈیرے پر حملے کے دوران کلہاڑی کے وار سے 3 خواتین اور بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق جھبراں منڈی میں واقع ڈیرے پر نامعلوم افراد نے اُس وقت حملہ کیا جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے۔

حملہ آوروں نے کلہاڑیوں کے وار سے 5 افراد کو قتل کیا، قتل ہونے والوں میں ایک مرد، ایک بچہ اور 3 خواتین شامل تھے۔

جاں بحق ہونے والے افراد فیصل آباد سے مزدوری کے لیے شیخوپورہ آئے تھے۔

قبل ازیں 17 جنوری کو بھی شیخوپورہ میں اسی قسم کے ایک واقعہ میں نامعلوم ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے 2 افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا۔

ایران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 9 پاکستانی شہری قتل

انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی لگاتار تیسری فتح، نیوزی لینڈ کو شکست

بین الاقوامی برادری عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے، سعودی عرب