پاکستان

کراچی: پاکستان میں پہلی میراتھن کا آغاز، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

پاکستان میں پہلی بین الاقوامی میراتھن میں شرکت کے لیے تمام ایتھلیٹس سی ویو پہنچے جہاں سے میراتھن کا آغاز ہوا۔

کراچی میں ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پاکستان کی پہلی میراتھن کا آغاز ہوگیا، ایتھلیٹس، خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پاکستان میں پہلی میراتھن میں شرکت کے لیے تمام ایتھلیٹس سی ویو پہنچے جہاں سے میراتھن کا آغاز ہوا، میراتھن میں خواتین، مرد اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

اس ایونٹ میں 4 کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں، فُل میراتھن 42.2 کلومیٹر کی ہوگی، دوسری کیٹیگری میں 21.1 کلومیٹر کی ہاف میراتھن ہوگی جبکہ 5 کلومیٹر کی فن ریس میں بھی شہری بھاگیں گے۔

میراتھن کے شرکا میں کامیاب ہونے والوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

کراچی: پاکستان میں پہلی میراتھن کا آغاز، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

اسرائیلی وزیراعظم کا قطر پر حماس کی سرپرستی کا الزام