پاکستان

ہم استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی

کچلے ہوئے طبقات کو اوپر لایا جائے، ہم نے آئینی سماجی حقوق کی ہمیشہ حفاظت کی ہے، تاج حیدر

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہا ہے کہ ہم استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نظریاتی پارٹی ہیں، جمہوریت ہماری سیاست ہے۔

تاج حیدر نے کہا کہ چیئرمین، شریک چیئرمین اور آصفہ بی بی بھی اس وقت عوام میں ہیں، ہم استحصال کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کو چند ہاتھوں کے بجائے گردش میں رکھنا چاہتے ہیں، کچلے ہوئے طبقات کو اوپر لایا جائے، ہم نے آئینی سماجی حقوق کی ہمیشہ حفاظت کی ہے۔

بھارت میں کام کرنے کے بعد ہی پاکستانی اداکاروں کی قدر بڑھتی ہے، علی خان

عمران خان، شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس، تمام گواہان کے بیانات پر جرح مکمل

مچھ میں دہشت گرد حملے کے بعد ریلوے ٹرین سروس معطل