پاکستان

پشاور: لنڈی سڑک پر گھر میں سلنڈر دھماکا، 6 افراد زخمی

جھلسے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں لنڈی سڑک پر واقع گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے 6 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شدید جھلس گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ جھلسے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو پشاور کے علاقے کبوتر چوک میں سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکے سے 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام نے کہا تھا کہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جبکہ تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو سزا قانونی معاملہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ

کراچی: 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم نارتھ ناظم آباد سے گرفتار

طے کرلیا ہے اردن حملے میں 3 فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے، کب دینا ہے، جوبائیڈن