پاکستان

ایران میں قتل 8 پاکستانی مزدوروں کی میتیں حکام کے حوالے

اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر مقتول پاکستانی مزدوروں کی میتیں وصول کیں۔

ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی مزدوروں کی میتیں سرکاری حکام کے حوالے کردی گئیں۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر پر سیکیورٹی گارڈز نے میتیں حوالے کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر مقتول پاکستانی مزدوروں کی میتیں وصول کیں۔

یاد رہے کہ 27 جنوری کو ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔

نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے اور لواحقین کے مطابق شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔

تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع

’مزید جھوٹی ویڈیوز لیک ہوسکتی ہیں‘، راحت فتح علی خان نے معافی مانگتے ہوئے خبردار کردیا

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پانچ درجے ترقی