لائف اسٹائل

آج کل اداکاری کے لیے صرف گوری رنگت ہی کافی ہے، گوہر رشید

جس شخص کی رنگت گوری ہوگی، اسے اداکاری آتی ہو یا نہ ہو لیکن اس باوجود اسے کاسٹ کرلیا جائے گا، اداکار

نامور اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ آج کل اداکاری کے لیے صرف گوری رنگت ہی کافی ہے اور جو کوئی بھی رنگت گوری کرنے کے مہنگے ٹیکے لگوائے گا اسے جلد کاسٹ کرلیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں گوہر رشید اداکار یاسر حسین کے کار شو میں گوری رنگت اور اداکاری سے متعلق بات کرتے دکھائی دیے اور کہا کہ آج کل اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا صرف یہی طریقہ کار ہے کہ اداکار کی رنگت گوری ہونی چاہئیے۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ جس شخص کی رنگت گوری ہوگی، اسے اداکاری آتی ہو یا نہ ہو لیکن اس باوجود اسے کاسٹ کرلیا جائے گا۔

اداکار کے مطابق ممکن ہے کہ گوری رنگت کے حامل شخص کو اپنا علم نہ ہو کہ اسے اداکاری آتی ہے یا نہیں لیکن پروڈکشن ہاؤس کو پتا ہوتا ہے کہ اسے اداکاری آتی ہے اور وہی اس شخص کو بتائیں گے کہ وہ اچھے اداکار ہیں۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ گوری رنگت کے ٹیکے لگوانے کے بعد اس شخص کے اداکار بننے کا گیم آن ہوجاتا ہے اور اسے ہر طرح کے کردار دیے جائیں گے۔

ان کے مطابق گوری رنگت ہونے کی وجہ سے اس شخص کو ظالم مرد کے کردار سمیت ہر طرح کے کردار دیے جائیں گے اور ان کا اداکار بننے کا گیم آن ہوجائے گا۔

گوہر رشید سے قبل متعدد اداکار یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں ان کی گوری رنگت کی وجہ سے کام کرنے کے مواقع ملے جب کہ متعدد اداکار یہ اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ انہیں ان کی گہری یعنی سانولی رنگت کی وجہ سے ابتدائی طور پر مسترد بھی کیا گیا۔

سانولی رنگت کے باعث ’بدصورت‘ کہا گیا، سہانا خان

فوٹوشوٹ کے دوران میری رنگت گوری کی جاتی تھی، آمنہ الیاس

کہا گیا مرکزی کردار چاہیے تو رنگت گوری کرنی پڑے گی، جینس ٹیسا