کاروبار

ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

اس کمی کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کمی کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان مرکزی بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 21 کروڑ ڈالر رہ گئے، جبکہ نجی بینکوں کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 4 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔