پاکستان

بہاولنگر: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں، 2 بیٹیاں جھلس کر جاں بحق

کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا، جھلس کر جاں بحق ہونے والی ایک بیٹی کی عمر 3 سال، دوسری بیٹی کی عمر 5 سال تھی۔

بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں اور 2 کمسن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق منچن آباد کے علاقے طارق کالونی میں واقع گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 23 سالہ ہیرا بی بی اور اُن کی 2 کمسن بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، ان میں سے ایک بیٹی کی عمر 3 سال جبکہ دوسری بیٹی کی عمر 5 سال تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ماں اور بچیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید

عروج آفتاب مسلسل دوسری بار گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام

’نومنتخب پاکستانی حکومت کو دہشت گردی، تباہ معیشت کی بحالی کا چیلنج درپیش ہوگا‘