دنیا

امریکا: نیویارک سب وے اسٹیشن میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، پولیس نے سب وے اسٹیشن حکام سے تفتیش اور مختلف علاقوں میں ملزم کی تلاش شروع کردی، پولیس

امریکی شہر نیویارک کے سب وے اسٹیشن میں نوجوان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔ فائرنگ سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ سب وے اسٹیشن میں نوجوان دوستوں کے درمیان کسی تنازع پر بحث جاری تھی کہ اچانک ایک شخص نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، پولیس نے سب وے اسٹیشن حکام سے تفتیش اور مختلف علاقوں میں ملزم کی تلاش شروع کردی۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 164 فلسطینی شہید

غلطی سے نامناسب شاعری گانے پر خدا سے معافی مانگتا رہا ہوں، عاطف اسلم

پاکستان سپر لیگ 9 کے میچ آفیشلز کا اعلان، آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے چار امپائرز بھی شامل