پاکستان

کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس پلیئر کا اسلام آباد میں انتقال

کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر زینب علی نقوی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد گئی تھیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی 18 ٹینس پلیئر اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق زینب علی نقوی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کے لیے کراچی سے اسلام آباد گئی تھیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زینب علی نقوی میچ کھیل کر نہانے گئیں اور جب کافی دیر تک وہ واپس نہیں لوٹیں تو واش روم کا دروازہ توڑا گیا۔

ٹینس فیڈریشن نے بیان میں کہا کہ دروازہ توڑے جانے کے بعد دیکھا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

زینب علی کو کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کی موت کی تصدیق ہوئی، بعد ازاں ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے رات کو ہی ان کی میت کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زینب علی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد لاش کراچی روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کی گئی۔

جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے آج کے تمام میچز منسوخ کردیے گئے جب کہ ساتھی کھلاڑیوں نے ان کی اچانک موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں انہوں نے کئی انعامات اپنے نام کیے تھے۔

پی ٹی آئی نے 180 سیٹیں جیتیں، جمعرات تک وزیراعظم کیلئے نام کا اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر علی خان

پی ایس ایل سیزن 9 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

حمل سے نہیں ہوں، ماہرہ خان کی وضاحت