پاکستان

کراچی: گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ، خاتون وکیل، شوہر زخمی

خاتون وکیل نے دعویٰ کہ انہیں ہدف بنا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی، فائرنگ کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، پولیس

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے خاتون وکیل اور ان کے شوہر زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق خاتون وکیل نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی وہ چلا رہی تھیں جب کہ شوہر عثمان ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے تھے۔

خاتون وکیل نے دعویٰ کہ انہیں ہدف بنا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم خاتون نے ٹارگٹ کیے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

دنیا کی 50 فیصد آبادی خسرہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

پی ایس ایل9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، ملتان سلطانز کی لگاتار دوسری فتح

مداح اسٹیڈیم میں ہراسانی کا شکار بننے والی ثنا جاوید کی حمایت میں آگئے