پاکستان

اے این پی کے مقامی رہنما عظیم خان یوسفزئی کی ضمانت منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر خان نے اے این پی کے مقامی رہنما کو 90 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔
|

صوابی کی مقامی عدالت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما عظیم خان یوسفزئی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق رہنما اے این پی عظیم خان یوسفزئی سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے، جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر خان نے مقدمے کی سماعت کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر خان نے اے این پی کے مقامی رہنما کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عظیم خان کو 90 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کےخلاف احتجاجی مظاہرے میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی تھی جس کے بعد اے این پی کے رہنما عظیم یوسفزئی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا تھا اور انہیں صوابی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا۔

ٹیسٹ پیپر لیک ہونے کا معاملہ: سندھ پبلک سروس کمیشن نے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

ڈرائنگ روم میں بیٹھ کرعہدے بانٹنےتھے تو الیکشن کرانے کی کیا ضرورت تھی؟ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

پشاور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور