پاکستان

کراچی کے قریب ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

کشتی پر 50 ماہی گیر سوار تھے، حجامڑو کریک کے مقام پر کشتی تیز ہواؤں کے باعث بلند لہروں کا شکار ہوکر سمندر میں ڈوب گئی۔

کراچی اور ٹھٹھہ کے درمیانی علاقے حجامڑو کریک کے مقام پر ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق حادثے کا شکار ماہی گیروں کی کشتی ابراہیم حیدری سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں 50 ماہ گیر سوار تھے۔

کراچی اور ٹھٹھہ کےدرمیانی علاقہ حجامڑو کریک کے مقام پر ماہی گیروں کی کشتی تیز ہواؤں کے باعث بلند لہروں کا شکار ہوکر سمندر میں ڈوب گئی تھی۔

ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی میں سوار تمام 50 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا گیا، سیکیورٹی انچارچ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق حادثے میں متعدد ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سراپا احتجاج

پاکستانی ڈرامے اپنے ملک کے بجائے بھارت میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں، بھارتی اداکارہ

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، مزید 124 فلسطینی شہید