پاکستان

کراچی: کیماڑی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار

ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا جس میں 30 مشتبہ افراد کو ’تلاش ایپ‘ کے ذریعے چیک کیا گیا۔

کراچی کے ضلع کیماڑی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سی ٹی ڈی سندہ نے ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس میں 30 مشتبہ افراد کو ’تلاش ایپ‘ کے ذریعے چیک کیا گیا۔

آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کرکے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندہ کے مطابق ملزم امیر حاتم ولد طوطی خان کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد محمد نعیم عرف خاکسار کا بھائی ہے۔

عمران خان کی کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید، 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

میرے بغیر میری زندگی پر فلم بنانا بے وقوفی ہوگی، زینت امان

نکی ہیلی وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے دستبردار، ٹرمپ-بائیڈن کے دوبارہ مد مقابل آنے کا راستہ ہموار