پاکستان

بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

آرٹیکل 373 کی منسوخی کے بعد نریندر مودی جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے پر سری نگر پہنچیں گے، تمام علاقوں میں کاروبار بند، سڑکیں سنسان ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف آج وادی بھر میں مکمل ہڑتال ہے، سری نگر کے تمام علاقوں میں کاروبار بند ہے اور سڑکیں سنسان ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے وادی میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کرکے 700 سے زائد نہتے معصوم کشمیریوں کو گرفتار کر لیا، سری نگر اور ملحقہ علاقوں میں بھارتی فوج کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کی جانے والی ہڑتال کا مقصد علاقے پر بھارت کے غیرقانونی قبضے اور ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کے خلاف احتجاج اور تنازع کشمیر کے حل کے مطالبے پر زور دینا ہے۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 373 کی منسوخی کے بعد نریندر مودی جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے پر سری نگر پہنچیں گے جہاں وہ ’وکست بھارت، وکست جموں کشمیر‘ ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

عمران خان کی کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید، 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

میرے بغیر میری زندگی پر فلم بنانا بے وقوفی ہوگی، زینت امان

نکی ہیلی وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے دستبردار، ٹرمپ-بائیڈن کے دوبارہ مد مقابل آنے کا راستہ ہموار